(ن) لیگی رہنما زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جون 2018
زعیم قادری این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

زعیم قادری این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، زعیم قادری کے علاوہ ن لیگ کے مزید 2 رہنما عمران شاہ اور آصف رضا بیگ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق زعیم قادری این اے 133 ، عمران شاہ پی پی 166 اور آصف رضا بیگ پی پی 167 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔