حمزہ شہباز کے نام کوئی ذاتی گاڑی نہیں، دستاویزات

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جون 2018
 حمزہ شہبازشریف کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے، دستاویزات : فوٹو : فائل

حمزہ شہبازشریف کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے، دستاویزات : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے نام 155 کنال اراضی ہے اور ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے اور  وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شئیر ہولڈ ہیں تاہم ان کے نام پر ذاتی کوئی گاڑی نہیں ہے۔

کاغذات نامزدگی میں بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق والد شہباز شریف کی طرح حمزہ شہباز نے بھی دو شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جب کہ دوسری کا نام مہرالنساء ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔