- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
بھارت میں مسلمان سے شادی کرنے پر ہندو خاتون کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار
لکھنو: بھارتی شہر لکھنو میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے پاسپورٹ آفیسر نے ایک جوڑے کو مسلمان ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر لکھنو میں بین المذاہب شادی شدہ جوڑے کو پاسپورٹ آفیسر وکاس مشرا نے پاسپورٹ جاری کرنے سے انکارکردیا۔ انٹرویو کے دوران وکاس مشرا نے جوڑے کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے لہٰذا پہلے خاتون تنوی سیٹھ کا شوہر انیس صدیقی اپنا مذہب تبدیل کرکے ہندو مت اختیار کرے اور اپنا نام بھی تبدیل کرے اس کے بعد ان کا پاسپور ٹ جاری کیاجائے گا۔
ہندو خاتون تنوی سیٹھ نے پاسپورٹ آفیسر کے جارحانہ سلوک کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آفیسر نے میرے ساتھ نہایت اونچی آواز میں بات کی اور مجھ پر چلایا جس کی وجہ سے آس پاس موجود لوگ بھی ہماری طرف متوجہ ہوگئے، آفیسر کے اس رویے نے مجھے بہت دکھی کردیا۔
بعدازاں تنوی سیٹھ نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو مخاطب کرتے ہوئے پاسپورٹ آفیسر کے نامناسب رویے کے بارے میں بارے میں بتاتے ہوئے کہا میڈم مجھے اس طرح کے جارحانہ رویے کی امید نہیں تھی، ہم معزز شہری ہیں، پاسپورٹ آفیسر اس طرح میرا اور میرے شوہر کا پاسپورٹ اپنے پاس نہیں رکھ سکتا، میں نے اس سے پہلے کبھی اتنی بے عزتی محسوس نہیں کی، یہ میرا نجی معاملہ ہے کہ میں شادی کے بعد کیا نام رکھوں۔
@SushmaSwaraj Ma’am I never ever imagined that in a place like passport office we would have a people who are moral policing the citizens. He dint just put my passport on hold he even put my husband’s @5220manas passport on hold. This is clear grudge. I was shocked at this 1/2
— Tanvi Seth (@tanvianas) June 20, 2018
تنوی سیٹھ کی ان ٹوئٹس کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیاگیا اور جوڑے کوپاسپورٹ جاری کرنے کے ساتھ پاسپورٹ آفیسر کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے اس کے علاوہ واقعے کی انکوائری کا حکم بھی دیاگیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اوریقین رکھیں یہ دوبارہ دوہرایا نہیں جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔