فیفا ورلڈ کپ: پاکستانی نوجوان ٹاس کا سکہ اچھالے گا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 21 جون 2018
احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے فوٹو:فائل

احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے فوٹو:فائل

 لاہور: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالے گا۔

احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ تین پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلیے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

مشروب ساز ادارے نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی اسپانسر کیا ہے، احمد رضا کی اس کاوش کو معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ڈاکومنٹری کی شکل میں فلما رہی ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔