مصر کی کابینہ میں 8 خاتون وزراء شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جون 2018
دو نئی وزراء کی شمولیت کے بعد خاتوں وزراء کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ فوٹو : فائل

دو نئی وزراء کی شمولیت کے بعد خاتوں وزراء کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ فوٹو : فائل

قاہرہ: مصر میں تشکیل پانے والی کابینہ میں 2 نئی خواتین وزراء کی شمولیت کے بعد خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں 8 خواتین وزرا کی شمولیت نے نئی تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ ہفتے 14 جون کو مصر کی حکومت سنبھالنے والے وزیراعظم اور سابق وزیر برائے رہائش و تعمیرات مصطفیٰ مدبولی نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید دو خواتین کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

مصر کے سربراہ نے نو منتخب خاتون وزراء ہالا زاید کو محکمہ صحت اور یاسمین فواد کو ماحولیات کی وزرات تفویض کردی ہے جب کہ اس سے قبل دیگر 6 خواتین وزراء میں غدہ ولی سماجی سلامتی، سحر بصر سرمایہ کاری، نبیلا مکرام امیگریشن، راعنیہ الماشات سیاحت، ہالا سعید منصوبہ بندی اور ایناس عبدالدائم کو وزرات ثقافت کے قلم دان دیے گئے۔

واضح رہے کہ مصر میں خواتین کی آبادی کا تناسب 48.4 ہے جو تقریباً 95 ملین کے لگ بھگ ہے اور اس وقت مصر میں 25 فیصد خواتین کارِ حکومت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔