امریکا نے نیشنل ایمرجنسی میں ایک سال کی توسیع کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جون 2018
پریس سیکرٹری آفس نے اعلامیہ جاری کردیا، فوٹو: فائل

پریس سیکرٹری آفس نے اعلامیہ جاری کردیا، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی سیکیورٹی کو لاحق خطرات کے سبب نیشنل ایمرجنسی میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری آفس سے جاری دستاویز میں اعلان کیا گیا ہے امریکی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ملکی سلامتی کو لاحق خطرات کے سبب ’نیشنل ایمرجنسی‘ میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان تاریخی ملاقات کا اعلامیہ جاری

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ایک سال کی لفظی گولہ باری اور حملوں کی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ اور امریکی صدر کی سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے پرٹرمپ اور کم جونگ نے دستخط کیے تھے جس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا تھا کہ شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کام کرے گا۔

اس ملاقات کے بعد اعتماد سازی کے لیے شمالی کوریا نے میڈیا کی موجودگی میں جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کے لیے مختص مقامات کو تباہ کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔