ایمنسٹی اسکیم، غیر ملکی اثاثوں پر 35 ملین ڈالر کی آمدن

کاشف حسین  ہفتہ 23 جون 2018
غیرملکی اثاثوں کو ظاہر کرکے ٹیکس ادائیگی کی یومیہ40درخواستیں مل رہی ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

غیرملکی اثاثوں کو ظاہر کرکے ٹیکس ادائیگی کی یومیہ40درخواستیں مل رہی ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے والوں کی جانب سے ٹیکس کی شکل میں 35 ملین ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہو چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایمنسٹی اسکیم کے تحت بیرون ملک اثاثہ جات پر ڈالرز میں ٹیکس کی ادائیگی کی وجہ سے بڑھنا شروع ہو چکے ہیں، سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد ایمنسٹی سے دائرہ اٹھانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر غیرملکی اثاثوں کو ظاہر کرکے ٹیکس کی ادائیگی کی 40کے لگ بھگ درخواستیں مل رہی ہیں، ٹیکس کی مد میں آنے والا زرمبادلہ یومیہ بنیادوں پر ذخائر میں شامل ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔