سرگودھا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جون 2018
جاں بحق ہونے والوں میں طفیل، مجیدہ بی بی، بیٹوں میں کاشف، ثمر اور بیٹی ثنا شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

جاں بحق ہونے والوں میں طفیل، مجیدہ بی بی، بیٹوں میں کاشف، ثمر اور بیٹی ثنا شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

سرگودھا: بھلوال کے علاقہ 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا جن میں میاں، بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا میں بھلوال کے علاقہ 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور 3 بچے شامل ہیں اور ان کی شناخت طفیل، مجیدہ بی بی، بیٹوں میں کاشف، ثمر اور بیٹی ثنا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ارشد نامی بچہ بھی زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو جائے واردات سے ایک پستول برآمد ہوا تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جب کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔