- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
بھارتی ہائی کمشنر اور اہلیہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
لاہور: بھارتی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
بھارت میں سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی پر بننے والی متنازعہ فلم اور خالصتان تحریک کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ کے سخت فیصلے کی وجہ سے سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں داخل ہونے سے روک دیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کو خدشہ تھا کہ مشتعل سکھ کہیں بھارتی ہائی کمشنر اوران کی اہلیہ سے بدتمیزی نہ کریں، اس وجہ سے انہیں واپس جانے کی درخواست کی گئی۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ماتھا ٹیکنا چاہتے تھے اور بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ان کی آمد کی اطلاع ملنے پر دیگر ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے احتجاج کا پروگرام بنایا۔
دنیا بھر میں سکھ اپنے مذہبی پیشوا گورو نانک دیو جی پر متنازعہ فلم بنائے جانے اور خالصتان تحریک سے وابستہ سکھوں سے سختی سے نمٹنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید غم وغصے میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارتکاروں کو مختلف گوردواروں میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جب کہ برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں سکھوں نے بھارتی سفارتی اہل کاروں کے گوردواروں میں داخلے پرپابندی عائد کررکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔