خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈ بننے شروع

شہر بانو نقوی  ہفتہ 23 جون 2018
فاؤنٹین ہاؤس میں رجسٹرڈ خواجہ سراوں کی تعداد 750 سے زائد ہے فوٹو:فائل

فاؤنٹین ہاؤس میں رجسٹرڈ خواجہ سراوں کی تعداد 750 سے زائد ہے فوٹو:فائل

لاہور: نادرا نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے احکامات کے بعد خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز بنانے کے لئے موبائل وین فاؤنٹین ہاؤس پہنچ گئی، خواجہ سرا موبائل وین سے 30 جون تک شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں۔ فاؤنٹین ہاؤس میں رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کی تعداد 750 سے زائد ہے۔

ایڈمن فاؤنٹین ہاؤس کا کہنا ہے کہ فاونٹین ہاؤس میں خواجہ سراؤں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیمپ بھی لگا دیا گیاہے، جہاں خواجہ سراؤں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ فاؤنٹین ہاؤس کی جانب سے رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔