بحری جہازوں کو سمندری لہروں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے والا خصوصی کیمیکل

ویب ڈیسک  اتوار 24 جون 2018
یہ کیمیکل پانی سمیت دیگر مائع کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔ فوٹو : فائل

یہ کیمیکل پانی سمیت دیگر مائع کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔ فوٹو : فائل

مشی گن: مشی گن یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے امریکی بحریہ کے جہازوں کے لیے خصوصی کیمیکل تیار کیا ہے جو پانی سمیت دیفر مائع کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بحری جہازوں کو سمندری لہروں کی مزاحمت سے پیدا ہونے والے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سائنس دان ایسا کیمیکل تیار کرنے میں استعمال ہوگئے جس سے جہاز کو رنگنے کے بعد نہ صرف یہ کہ جہاز کی رفتار تیز ہوجائے گی بلکہ فیول کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔

یہ کیمیکل مشی گن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے امریکی بحریہ کی درخواست پر تیار کیا ہے جو کہ پانی، آئل، الکوحل اور یہاں تک کے مکھن کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہے۔ اس کیمیکل سے جہاز کو رنگا جائے گا جس کے بعد بحری جہاز پانی ، آئل اور دیگر مائع کو جذب نہیں کرسکے گا۔ جس کے باعث جہاز کی رفتار میں اضافہ ہو جائے گا کیوں کہ یہ سمندری لہروں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے اور سمندر کا پانی جذب نہ کرنے کے باعث جہاز کا وزن بھی نارمل رہے گا اس طرح رفتار میں تیزی اور وزن نہ بڑھنے کے باعث بحری جہاز میں استعمال ہونے والی فیول کی مقدار میں بھی کمی واقع ہوجائے گی اور کارکردگی میں اضافہ ہوجائے گا۔

امریکی بحریہ کے شعبے آفس آف نیول ریسرچ نے اس تحقیق کے اخراجات برداشت کیے ہیں جب کے مشی گن یونیورسٹی کے مٹیریل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انیش ٹوٹیجا کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے اس حصہ لیا۔ تحقیقی ٹیم نے اس کیمیکل کو Omniphobic  کا نام دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔