فلسطین میں پر امن واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی فائرنگ 206 افراد زخمی

خبر ایجنسیاں  اتوار 24 جون 2018
ٹرمپ کے دامادجیرڈ کشنر کی اسرائیل آمد پرفلسطینیوں کا شدید احتجاج،نعرے بازی کی گئی۔ فوٹو : فائل

ٹرمپ کے دامادجیرڈ کشنر کی اسرائیل آمد پرفلسطینیوں کا شدید احتجاج،نعرے بازی کی گئی۔ فوٹو : فائل

رملہ / مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینیوں کے پر امن واپسی مارچ پر صیہونیوں نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، پر امن فلسطینیوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے 206 افراد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 200 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر کل غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 206 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

گزشتہ 13ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد140 تک پہنچ گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔