اوپیک نے تیل سپلائی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، روس نے حمایت کردی

خبر ایجنسی  اتوار 24 جون 2018
اوپیک ممالک نے جمعہ کو اجلاس میں جولائی سے پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو:فائل

اوپیک ممالک نے جمعہ کو اجلاس میں جولائی سے پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو:فائل

ویانا: اوپیک نے بڑھتی طلب کو پوراکرنے کے لیے تیل کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کرلیا جس کی روس نے بھی حمایت کردی ہے۔

ویانا میں اجلاس کے بعد روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاہدے سے سپلائی کٹوتی ڈیل  کے اوپیک اور نان اوپیک ممالک کو مارکیٹ کو اوورہیٹنگ سے بچانے کے لیے ضروری لچک مل جائے گی۔

اوپیک ممالک نے جمعہ کو اجلاس میں جولائی سے پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اجلاس کے بعد جاری بیان میں کوئی تعداد نہیں واضح کی گئی تھی سعودی وزیرتوانائی خالد الفلیح نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 10لاکھ بیرل اضافی پیداوار کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 24 اوپیک و نان اوپیک ممالک نے نومبر 2016 میں آئل پرائسز میں اضافے کی خاطر مارکیٹ میں تیل کی بھرمار پر قابو پانے کے لیے جنوری 2017 سے سپلائی میں 1.8ملین بیرل یومیہ کٹوتی کے معاہدے پراتفاق کیا جس کے نتیجے میں قیمتیں تیزی سے بڑھیں جس پر امریکا وچین جیسے صارف ممالک نے بلند قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔