11 مئی کے میچ کا 17 سال سے انتظار ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 30 اپريل 2013
کوئی قوت نوجوانوں کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتی،عمران خان   ۔ فوٹو : ایکسپریس

کوئی قوت نوجوانوں کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتی،عمران خان ۔ فوٹو : ایکسپریس

میانوالی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 11 مئی کو وہ میچ ہے جس کا انہیں 17 سال سے انتظار ہے، انتخابات کے روز ایک طرف پیسےاوردوسری طرف جنون کا مقابلہ ہو گا۔

میانوالی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اب سونامی کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ کوئی بھی قوت نوجوانوں کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی بحران کے ذمہ دار شریف برادران اور صدر آصف زرداری دونوں ہیں، ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے کےوافرقدرتی وسائل موجود ہیں اورتحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد کوئلے سے اتنی بجلی پیدا کرے گی کہ پاکستان اسے برآمد  بھی کرسکے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ چوروں اور کرپٹ لوگوں کو جیلوں ميں ڈالیں گے تاکہ وہ اسمبلیوں میں دوبارہ نہ آسکیں ، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا بلہ بڑا خطرناک ہے، وہ بلے سے چوروں اور لٹیروں کی اس وقت تک پھینٹی لگائیں گے جب تک وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسا واپس نہیں کریں گے۔ انہوں نے  نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 11مئی کو قوم، برادری اور دوستی کو نھ دیکھیں بلکہ پاکستان کو ووٹ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔