- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
’سنو چندا‘ ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی اقراعزیزکی بغیر میک اپ تصاویر
کراچی: ڈرامہ سیریل ’’سنوچندا‘‘کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقرا عزیزکی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ ماہ پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے’’سنوچندا‘‘نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑدئیے، اس ڈرامے کو شائقین کی جانب سے بے انتہا پسند کیاگیا جب کہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اقراعزیز اور فرحان سعید سوشل میڈیا پر چھاگئے۔
ڈرامے میں اقرا عزیز کی بے ساختہ اداکاری نے تمام لوگوں کے دل جیت لیے جب کہ فرحان سعید نےارسل کا کردار اس خوبی سے نبھایا کہ لوگ داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
اقرا عزیزاداکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر آج کل ان کی بغیر میک اپ چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ٹی وی اسکرین والی اقرا سے مختلف نظرآرہی ہیں۔
اقراعزیز نے اپنے فنی کیریئر کاآغاز 2014 میں ڈرامہ سیریل ’’کسے اپنا کہیں‘‘سے کیاتھا اس کے بعد وہ ’’دیوانہ‘‘،’’لاج‘‘اور’’گستاخ عشق‘‘میں بھی نظر آئیں، تاہم جو شہرت انہیں ڈرامہ سیریل’’سنو چندا‘‘نے دی وہ کسی اورڈرامے میں کام کرکے حاصل نہ ہوسکی۔ اقرا عزیز نے وقت کے ساتھ خود کو بہت زیادہ تبدیل کیا ہے جس کے بعد وہ مزید خوبصورت ہوگئی ہیں۔
ڈرامہ سیریل’’سنو چندا‘‘ کے ذریعے اقراعزیز کا شمار راتوں رات پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونے لگا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔