کسٹم انٹیلیجنس کے گودام سے ڈیڑھ کروڑ کے موبائل فون چوری

ویب ڈیسک  اتوار 24 جون 2018
 کسٹم انٹیلی جنس نے بیرون ملک سےاسمگل شدہ موبائل فونزتحویل میں لیے تھے، پولیس : فوٹو : فائل

کسٹم انٹیلی جنس نے بیرون ملک سےاسمگل شدہ موبائل فونزتحویل میں لیے تھے، پولیس : فوٹو : فائل

فیصل آباد: ڈرائی پورٹ کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فونز چوری ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے قیمتی موبائل فونز چوری ہوگئے ہیں جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے بیرون ملک سے اسمگل شدہ موبائل فونز تحویل میں لیے تھے تاہم عید کی چھٹیوں کے دوران کسٹم کےگودام سے تمام موبائلز چوری کرلئے گئے۔

موبائل فونز کی چوری کا مقدمہ 4 نامعلوم افراد کے خلاف  انسپکٹرصفدرکی مدعیت میں تھانہ چک جھمرہ میں درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔