- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پرویزخٹک ڈھائی کروڑ روپے کے مقروض نکلے
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک 12 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ انہیں 2 کروڑ 52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وہ ڈھائی کروڑ روپے کے مقروض اور کرائے کے گھر میں مقیم ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پرویزخٹک 12 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی زرعی زمین کے مالک ہیں اور ان کے پاس 2012 ماڈل کی گاڑی بھی ہے جس کی قیمت 13 لاکھ 67 ہزار روپے ہے، پرویزخٹک کی اہلیہ 53 تولے سونے کی مالک ہیں۔
دستاویزات میں تحریر ہے کہ پرویزخٹک نے ایک دوست کو40 لاکھ روپے قرضہ دیا ہے جب کہ انہوں نے خود 2 کروڑ 52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے اور وہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔