انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانا ترجیح ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک  اتوار 24 جون 2018
سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینےکیلیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے،حسن عسکری۔ فوٹو: فائل

سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینےکیلیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے،حسن عسکری۔ فوٹو: فائل

 لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، انشاء اللہ نگراں حکومت اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری سہولت فراہم کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے، اس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی جب کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری کے ساتھ محدود مدت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔