- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
جرمنی میں دھماکے سے عمارت تباہ، 25 افراد زخمی
برلن: جرمنی کے شہر ووپرٹال میں دھماکے سے ایک عمارت تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مغربی شہر ووپرٹال میں پیش آیا جہاں ایک بلڈنگ زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے اور فائرفائٹرز نےموقع پر پہنچ کر اپارٹمنٹ کے ملبے میں دبے اور دیگر حصوں میں پھنسے 25 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے ۔ فائرفائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے اور امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک
پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے اور کسی شخص کو اپارٹمنٹ کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ حکام نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں بتایا تاہم پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان ووپرٹال پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا اورسڑک پر گرنے والے عمارت کے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔