جرمنی سے شکست، سوئیڈش فٹبالر ڈرماز کو قتل کی دھمکیاں

خبر ایجنسی  پير 25 جون 2018
میچ کے بعد 29 سالہ متبادل جمی ڈرماز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لوگوں کے نفرت انگیز کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میچ کے بعد 29 سالہ متبادل جمی ڈرماز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لوگوں کے نفرت انگیز کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے جمی ڈرماز کو جرمنی کے خلاف میچ میں فاؤل پر موت کی دھمکیاں ملنے لگیں، ان کے فاؤل کی وجہ سے آخری لمحات میں ٹونی کروس نے جرمنی کو فتح دلادی تھی۔

جرمن سائیڈ نے سوچی میں کھیلے گئے میچ کے 95 ویں منٹ میں 2-1 سے برتری حاصل کی تھی، میچ کے بعد 29 سالہ متبادل جمی ڈرماز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لوگوں کے نفرت انگیز کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا، بہت سے لوگوں نے انھیں نسلی منافرت پر مبنی گالیاں دیں جبکہ کچھ نے تو انھیں جان سے ماردینے کی دھمکیاں تک دے ڈالیں، دوسری جانب ڈرماز کے ساتھی کھلاڑیوں نے ان کا دفاع کیا ہے۔

واضح رہے کہ جمی ڈرماز پیدا تو سوئیڈن میں ہوئے مگر ان کے والدین کا تعلق ترکی سے ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔