- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا ٹریلرریلیز
کراچی: ہمایوں صعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب پاکستانی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کے سیکوئل ’’جوانی پھرنہیں آنی2‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کامیڈی سے بھرپور نہایت خوبصورت فلم تھی جس میں اداکار ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری ، احمد علی بٹ، عائشہ خان، مہوش حیات اورسوہائے علی ابڑو نے اپنی بہترین اداکاری کرکے جان ڈال دی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ پاکستانی شائقین فلم کے سیکوئل کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم سے امیدیں بھی زیادہ وابستہ تھیں۔ تاہم گزشتہ روز ریلیز ہونے والے ٹریلر نے واضح کردیا کہ ایکشن، کامیڈی اور سسپنس سے بھرپورفلم’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ عیدالضحیٰ پر پاکستانی شائقین کے لیے زبردست تحفہ ثابت ہوگی۔
’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘میں حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفیٰ کو کاسٹ کیا گیا ہے، ٹریلر میں فہد مصطفیٰ کو فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید کا دوست دکھایا گیا ہے تاہم ٹریلر کے اختتام تک دونوں ایک دوسرے کے دشمن کے طور پرسامنے آتے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ فلم میں دونوں کی پرفارمنس اتنی زبردست ہے کہ اندازہ لگانا مشکل ہے فلم کامرکزی ہیرو کون ہے۔
اس بار فلم میں اداکارہ ماورہ حسین اورکبریٰ خان اپنی اداؤں کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی، فلم کے سیٹ اورسینماٹوگرافی سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلم پر پیسہ دل کھول کر خرچ کیاگیا ہے۔ فلم میں ہمایوں سیعد جہاں ایکشن کرتے نظر آئے وہیں اپنے مزاحیہ ڈائیلاگ سے سب کو محظوظ کیا۔
ہمایوں سیعد کو پاکستان کا شاہ رخ خان کہا جاتا ہے اسی مناسبت سے انہوں نے فلم میں شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘کے مقبول ترین ڈائیلاگ ’’امی جان کہتی تھیں‘‘کی بڑے مزاحیہ انداز میں نقل کی ہے۔
ہمایوں سیعد، فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری، احمد بٹ، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی اور سہیل احمد جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘عید الضحیٰ کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔امید ہے جس طرح عید الفطر کے موقع پر پاکستانی شائقین کو بہترین فلمیں دیکھنے کو ملی ہیں عید الضحیٰ پر بھی مقامی سینماؤں میں پاکستانی فلموں کا راج ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔