بھارت میں چرچ کے 5 پادری خاتون سے جنسی ہراسانی میں ملوث نکلے

ویب ڈیسک  منگل 26 جون 2018
جنسی استحصال کے الزامات پر چرچ انتظامیہ نے پانچوں پادریوں کو معطل کردیا۔ فوٹو : فائل

جنسی استحصال کے الزامات پر چرچ انتظامیہ نے پانچوں پادریوں کو معطل کردیا۔ فوٹو : فائل

فورٹ کوچی: بھارتی ریاست کیرالہ میں مالنکارا آرتھوڈوکس چرچ نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 5 پادریوں کو معطل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیرالہ کے شہر کوٹیام میں واقع قدیم مالنکارا آرتھوڈوکس چرچ کے 5 پانچ پادریوں پر ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے جس پر سیکرٹری چرچ نے تحقیقات کے بعد جنسی استحصال میں ملوث پانچوں پادریوں کو معطل کردیا ہے۔

چرچ کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ چرچ نے شکایات موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا ہے ایک کمیشن بھی قائم کردیا گیا ہے جو مزید تفتیش کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گا جس کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ چرچ کی ساکھ کو بحال رکھنے کے لیے جو بھی ممکن ہوا کریں گے۔

واضح رہے کہ خاتون نے ایک پادری کی جانب سے جنسی ہراسانی کی کوشش پر چرچ کے دوسرے پادری سے شکایت کی جنہوں نے پہلے پادری کی طرح ہی برتاؤ کیا اس طرح یکے بعد دیگرے دیگر چار پادریوں نے انصاف دلانے کے بجائے خاتون کا جنسی استحصال کیا جس پر یہ معاملہ سوشل میڈیا پر طول پکڑ گیا اور چرچ انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔