حمائمہ نے شمعون عباسی سے جڑی تلخ یادیں شیئرکردیں

شوبز رپورٹر  جمعرات 28 جون 2018

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور:  حمائمہ ملک نے سابق شوہرشمعون عباسی سے جڑی طلاق سمیت تلخ یادوں کو سوشل میڈیا پرشیئرکردیا۔

حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ شمعون عباسی سے شادی ہوئی لیکن وہ زیادہ دیر نہ چل سکی اور اس کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا۔ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ انھیں آٹھ برس قبل اس وقت طلاق ہوئی جب انھوں نے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کی شوٹنگ کے پہلے دن کیمرے کا سامنا کیا تھا لیکن طلاق نے مجھے بہت زیادہ مضبوط بنا دیا اور اللہ کا شکر ہے کہ فلم نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔جس کے بعد میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

یاد رہے کہ ماضی میں حمائمہ ملک سے جب بھی ان کی طلاق سے متعلق سوال کیا جاتا تھا تووہ اس کا جواب دینے سے گریز کرتی تھیں لیکن انھوں نے پہلی بار اس حوالے سے بات کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔