یوروگوئے نے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ایکسپریس ڈیسک  اتوار 1 جولائی 2018
میچ میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا۔ فوٹو: رائٹرز

میچ میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا۔ فوٹو: رائٹرز

سوچی: فٹبال ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ یوروگوئے نے پرتگال کو 2-1 سے ہراکر کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔

میچ شروع ہوتے ہی ساتویں منٹ میں یوروگوئے کے ایڈنسن نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی، دوسرے ہاف میں 55 ویں منٹ میں پرتگال کے پیپی نے گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔

میچ کے 62ویں منٹ میں یوروگوئے کے اسٹرائیکر ایڈنسن ایک بار پھر پرتگالی گول کیپر کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے اور اپنی ٹیم کا اسکور 2-1کردیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہا۔  میچ میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا اور ان کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں شکست کھاکر کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

واضح رہے کہ پری گوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں فرانس نے ارجنٹائن کو 4-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا تھااس میچ میں اسٹار کھلاڑی میسی کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔