متھن چکروتی کے بیٹے پراداکارہ سے زیادتی کا مقدمہ

ویب ڈیسک  منگل 3 جولائی 2018
مہاکشے چکروتی نے شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اداکارہ

مہاکشے چکروتی نے شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اداکارہ

دہلی کی عدالت نے پولیس کو متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے چکروتی پر اداکارہ سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی مقامی عدالت میں متھن چکروتی کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں مہاکشے چکروتی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ مجھ سے شادی کا وعدہ کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا لیکن اب کسی اور سے شادی کررہا ہے۔

عدالت نے متھن چکروتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ دونوں کے خلاف دھوکہ دہی اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا جائے۔

دوسری جانب شکایت کرنے والی اداکارہ بااثر افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی وجہ سے ممبئی سے دہلی منتقل ہو گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔