لیگی امیدوار نے عورت کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا

نمائندگان ایکسپریس / خبر ایجنسی  منگل 3 جولائی 2018
ہارون سلطان قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 184،186 اورصوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 272 اور 275 سے (ن) لیگ کے امیدوار ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہارون سلطان قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 184،186 اورصوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 272 اور 275 سے (ن) لیگ کے امیدوار ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مظفر گڑھ / اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہارون سلطان بخاری نے عورت کو ووٹ دینا حرام قرار دیدیا ہے۔

شہر سلطان میں ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان بخاری نے کہاکہ عورت کو ووٹ دینا حرام ہے، وہ دین کے مطابق چلیں سرکاری وسائل اپنی جماعتوں کیلیے استعمال کرنے، کارنر میٹنگزکااہتمام کرنے اوران سے خطاب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی انتخابی اجلاسوں، کارنر میٹنگز میں خطاب، اللہ اور رسولؐ کے احکامات کے منافی باتوں پر نہیں چلیں گے چاہے ان کی گردن ہی کیوں نہ کاٹ دی جائے۔

ہارون سلطان قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 184،186 اورصوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 272 اور 275 سے (ن) لیگ کے امیدوار ہیں۔

واضح رہے سلطان بخاری کی بھابھی زہرہ بخاری این اے 184 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔