انتخابات میں 17 لاکھ 70 ہزار ہندو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

خبر ایجنسی  بدھ 4 جولائی 2018
ملک میں کل اقلیتی ووٹوں کی تعداد 36 لاکھ 30 ہزار ہے جو 2013 میں 27 لاکھ 70 ہزار تھی۔ فوٹو: فائل

ملک میں کل اقلیتی ووٹوں کی تعداد 36 لاکھ 30 ہزار ہے جو 2013 میں 27 لاکھ 70 ہزار تھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات 2018ء میں 17 لاکھ 70 ہزار ہندو ووٹرز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2013ء میں ہندو ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 17 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ انتخابی فہرستوں میں درج اقلیتی ووٹروں میں سے سب سے زیادہ ووٹ ہندو کمیونٹی کے ہیں۔ ملک میں کل اقلیتی ووٹوں کی تعداد 36 لاکھ 30 ہزار ہے جو 2013 میں 27 لاکھ 70 ہزار تھی۔

اقلیتوں کے ووٹ میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مسیحی برادری کے ووٹوں کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار ہے جن میں سے 10 لاکھ پنجاب جبکہ 2 لاکھ سندھ میں آباد ہے۔ سکھ ووٹرز کی تعداد 8 ہزار 852 ہے، ملک میں پارسی ووٹوں کی تعداد 4 ہزار 235 ہے۔ بدھسٹ ووٹوں کی تعداد 1884 ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔