- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
’’سنجو‘‘ نے سلمان خان کی ’’ ریس 3‘‘ کی بھی چھٹی کرادی
لاہور: بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم ’’سنجو‘‘ کی ریلیز کے بعد عیدالفطر پرکھڑکی توڑکاروبار کے دعوے کرنے والی پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی ” ریس 3 ” کی بھی چھٹی ہوگئی۔
ملک کے بیشتر سینما گھروں نے تمام شو ’’سنجو‘‘ کے نام کر دیے ہیں جبکہ کچھ سینما گھروں نے ابتدائی شو ریس 3 اور دیگر فلموں کو دیے ہیں۔ لاہور ، کراچی ، فیصل آباد، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں سنجو کو دیکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے بہت سے جدید سینما گھروں میں فلم کی ایڈوانس بکنگ کی وجہ سے آئندہ 2 روز تک ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں۔
سنجیدہ فلمی حلقوں نے سنجو کی کامیابی کی بڑی وجہ ان حقائق کو قرار دیا ہے جو سنجے دت کی زندگی سے جڑے ہیں۔ کہنے کو تو یہ سنجے دت کی کہانی ہے لیکن بھارتی سینما کی مقبول اداکارہ نرگس اور سنیل دت کے کرداروں کو بھی بخوبی پیش کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔