نابینا لڑکی نے اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کرلی

خبر ایجنسی  جمعرات 5 جولائی 2018
عزیزہ سعید گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹریٹ کرنے والی پہلی نابینا طالبہ ہے۔ فوٹو: فائل

عزیزہ سعید گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹریٹ کرنے والی پہلی نابینا طالبہ ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے16ویں کانووکیشن میں گزشتہ روز 2باہمت خواتین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔

عزیزہ سعید جی سی یوسے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی نابینا طالبہ ہے جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی کوثر عنایت برین ٹیومر کا شکار ہے۔ جی سی یو کے پروفیسر سلام چیئر ڈاکٹر جی مرتضیٰ پہلے سیشن کے مہمانِ خصوصی تھے جنھوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کے ہمراہ طلباء و طالبات میں ڈگریاںاور میڈلز تقسیم کیے۔

دو روزہ کانووکیشن میں 2349طلبا کو میڈلز اور ڈگریاں عطا کی جائیں گی جن میں533ایم فل، 15ایم بی اے،321ایم اے ایم ایس سی اور1235بی اے بی ایس سی شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔