آج میری ۭجو بھی پہچان ہے، فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے، آمنہ الیاس

قیصر افتخار  جمعـء 6 جولائی 2018
بیرون ممالک بھی فلمسازی کا عمل تیزہوا، شائقین کی بڑی تعداداب غیرملکی فلموں کیسا تھ پاکستانی فلمیں بھی شوق سے دیکھنے لگی ہیں، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

بیرون ممالک بھی فلمسازی کا عمل تیزہوا، شائقین کی بڑی تعداداب غیرملکی فلموں کیسا تھ پاکستانی فلمیں بھی شوق سے دیکھنے لگی ہیں، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

لاہور: اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ میری آج جوبھی پہچان ہے، وہ صرف اورصرف فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہاکہ بطورماڈل میںنے فیشن انڈسٹری کیلیے بہت کام کیا اورآج بھی جب وقت ملتا ہے میں فیشن انڈسٹری کے پروجیکٹس کا حصہ بنتی ہوں، کیونکہ میری آج جوبھی پہچان ہے، وہ صرف اورصرف فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔ اسی شعبے میں کام کرتے ہوئے مجھے شہرت ملی اورآج میں فلم اورٹی وی کے شعبوں میں کام کررہی ہوں۔ اس لیے میں ان تمام شعبوں کی اہمیت اوریہاں کام کرنے والوں کے انداز کوسمجھتی ہوں۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ عوام کی توجہ توزیادہ ترغیرملکی فلموں پرہے لیکن جس انداز سے ہمارے فلمساز اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں، اس کے بعد مسلسل بہتری دکھائی دے رہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک محدود سرمائے کی بجائے اب کثیرسرمائے سے فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں۔ اسٹوڈیوز کے ساتھ ساتھ خوبصورت لوکیشنز کا انتخاب کیا جارہا ہے ، تاکہ فلم بینوں کو اپنے ملک کی خوبصورت لوکیشنز دکھائی جاسکیں۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک بھی فلمسازی کا عمل تیزہورہاہے، جس کی وجہ سے شائقین کی بڑی تعداداب غیرملکی فلموں کیسا تھ پاکستانی فلمیں بھی شوق سے دیکھنے لگی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان فلم میکرز تو اچھی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ اب عوام کوبھی چاہیے کہ وہ سینما گھروں میں ایک بار ضرورجاکرفلم دیکھیں تاکہ ہمارے فلم میکراپنی فلموں کو مزید بہتر بنا سکیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔