نواب شاہ میں ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جولائی 2018
 لاشوں اور زخمیوں کو پی ایم سی اسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس حکام ۔ فوٹو: فائل

لاشوں اور زخمیوں کو پی ایم سی اسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس حکام ۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ: دوڑ روڈ مہران ہائی وے پر کوچ، کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ میں مہران ہائی وے دوڑ روڈ پر مسافرکوچ اور وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کار بھی بے قابو ہوکر مسافر کوچ سے ٹکرا گئی جس سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ مہران ہائی وے پرحادثے کا شکار ہوگئی اور وین میں موجود 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو پی ایم سی اسپتال پہنچا دیا گیا، پی ایم سی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔  زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور اسپتال میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی تعداد کم ہونے کے باعث زخمیوں کی حالت مزید بگڑنے لگی ہے ہلاکتوں میں اضافے کی خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔