قوم فرسودہ نظام سے چھٹکارہ چاہتی ہے، فلم اسٹار لیلیٰ

عمیر علی انجم  اتوار 5 مئ 2013
حالیہ الیکشن کے فوری بعد باقاعدہ سیاست میں قدم رکھوںگی ، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

حالیہ الیکشن کے فوری بعد باقاعدہ سیاست میں قدم رکھوںگی ، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

کراچی: فلم اسٹار لیلیٰ نے کہا ہے میں حالیہ الیکشن کے فوری بعد باقاعدہ سیاست میں قدم رکھونگی تاکہ کرپٹ حکمرانوں اور قوم کے مال پرقابض چوروں اور لٹیروں سے پاکستانی عوام کی جان چھڑا سکوں۔

ہمارے سیاست دان الیکشن  2013 کو روایتی اندازمیں نہ دیکھیں اب قوم باشعورہوچکی ہے اوراس گھٹیااورفرسودہ نظام سے جان چھڑاناچاہتی ہے کہ جہاں انسان کی زندگی کی کوئی وقعت نہیں ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکا کہنا تھا کہ اداکارہ میرااورمسرت شاھین نے حالیہ الیکشن میں حصہ لے کرفنکاربرادری نمائندگی کی ہے میں سمجھتی ہوں کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیئے تھا کہ فنکاروں اور قلمکاروں سے رابطہ کرتے اور انھیں بھی الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دیتے۔

فنکار حساس دل کا مالک ہوتا ہے اور وہ لوگوں کے دکھ درد کو سمجھتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ لیلیٰ کاکہنا تھا کہ مجھے فلحال کسی بھی پارٹی نے رابطہ نہیں کیااب عوام کوچاہیئے کہ وہ ان چہروں سے جان چھڑائیں جواپنی جعلی ڈگریوں اوردہری شہریت سے بے نقاب ہوئے ہیں انھوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت نے پنجاب اورسندھ کے نوجوانوں کے حوصلے پست کیے ہیں اورانھیں روزگاردینے کے بجائے ان کی حق تلفی کی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔