انتخابات کوعوام کے تعاون سے یقینی بنائینگے،نگراں وزیراعلیٰ سندھ

عمیر علی انجم  اتوار 5 مئ 2013
عوام الیکشن کے ذریعے اپنی رائے کاآزادانہ اظہار کرسکتے ہیں،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو. فوٹو: فائل

عوام الیکشن کے ذریعے اپنی رائے کاآزادانہ اظہار کرسکتے ہیں،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو. فوٹو: فائل

کراچی:  نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کو عوام کے تعاون سے یقینی بنائیں گے۔

امن وامان کی صورت حال پرغورکیا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن وامان کی صورت حال بہتربنانے کے لیے احکام جاری کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان امریکن کلچرل سینٹرمیں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں امن وامان کویقینی بنایاجائے، جمہوریت کی بقاکے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا بھرپورکرداراداکیا ہے، ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس الیکشن ایسا ذریعہ ہے۔

جس کے تحت وہ اپنی رائے کا آزادانہ اظہارکرسکتے ہیں، اب یہ عوام پرمنحصر ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہرشعبے میں اپنی کاوشوں سے آگے جانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارا نوجوان جتنا مضبوط ہوگا پاکستان بھی اتنا ہی مضبوط ہوگا، نوجوان نسل اس ملک کا مستقبل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔