- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
گانے گاتے رہیے اور ٹیکسی میں مفت سفر کیجئے
فن لینڈ: یہ دلچسپ خبر فن لینڈ سے آئی ہے جہاں ایک ٹیکسی سروس شروع کی گئی ہے۔ اس ٹیکسی کا کرایہ صرف اتنا ہے کہ آپ گانا گاتے رہیں اور ٹیکسی چلتی رہے گی اور جوں ہی آپ گانا بند کرتے ہیں تو ڈرائیور بھی ٹیکسی روک دیتا ہے۔
اس ٹیکسی کو ’سنگ الونگ شفل‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا اجرا فن لینڈ کے شہر ٹورکو میں منعقدہ ’روئسروک میوزک فیسٹیول‘ کے موقع پر کیا جارہا ہے جو ایک بین الاقوامی میوزک میلہ بھی کہلاتا ہے۔ اس سروس کو صاف توانائی پیدا کرنے والی ایک کمپنی فورٹم نے پیش کیا ہے جو شمالی یورپ میں کام کرتی ہے۔ اس میں بیٹھنے والے افراد کو فیسٹیول کے گرد چکر لگوائے جاتے ہیں اور انہیں بجلی سے چلنے والی ایک شاندار بی ایم ڈبلیو آئی تھری کار میں بٹھایا جاتا ہے۔
اس کا معاوضہ صرف اتنا ہے کہ آپ کو کار میں بیٹھتے ہی ڈرائیور کے ساتھ آواز ملاکر گانا ہوتا ہے اور جیسے ہی آپ گانا بند کرتے ہیں عین اسی وقت وہ کار روک دیتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کمپنی لوگوں کو برقی گاڑی سے آگاہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس میں انجن کی آواز نہیں آتی اور لوگ آسانی سے بات چیت کرسکتے ہیں اور گانا گاسکتے ہیں۔
اس کار میں بیٹھنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ بہت پرسکون اور خاموش ہے جس میں کوئی شورپیدا نہیں ہوتا۔ تاہم بیٹھنے والے بہت سارے گانوں میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر گنگنانے کا شوق رکھتے ہیں لیکن اسے دوسروں کے سامنے گانے سے کتراتے ہیں۔ اسی لیےٹیکسی میں لوگوں کو ڈرائیور کے ساتھ گانا پڑتا ہے۔
دوسری جانب کار میں ایک ٹیبلٹ لگا ہے جس میں پسندیدہ گانوں کے شعر لکھے ہوتے ہیں اور یوں سب لوگ مل کر انہیں گا سکتے ہیں۔
ٹیکسی میں بیٹھنے والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ڈرائیور سے فالتو بات نہیں کرنی پڑتی بلکہ اس کے ساتھ ہم آواز ہوکر گانا گایا جاسکتا ہے۔
ذیل میں سنگ الونگ شفل کی ایک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔