انتخابی میچ پہلے سے فکس ہے نتائج بدلے جائیں گے، فاروق ستار

ویب ڈیسک  پير 9 جولائ 2018
ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہوگا تو دھاندلی کرنا آسان ہوگی، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہوگا تو دھاندلی کرنا آسان ہوگی، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے  رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتخابی میچ پہلے سے فکس ہے اور نتائج بدلے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے  رہنما فاروق ستار نے شفاف الیکشن کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ پہلے سے فکس ہے اور نتائج بدلے جائیں گےجب کہ ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہوگا تو دھاندلی کرنا آسان ہوگی، بظاہر انتخابی میچ فکس ہوتا دکھائی دیتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ کم پیسوں پر الیکشن لڑتے ہیں، کراچی میں ضابطہ اخلاق کا سختی سے اطلاق ہورہا ہے، پوسٹر اور بینرز اتارے جارہے ہیں جب کہ دوسرے صوبوں میں انتخابی مہم پورے زور و شورسے جاری ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک سیلفی کی قیمت پہلے ڈھائی سو ووٹ تھی لیکن اب اس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، اب ڈھائی سو ووٹ اور پانچ درخت بھی لگانا ہوں گے جب کہ ہمیں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے شجرکاری کرنا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔