ان کرداروں پرزیادہ توجہ دیتی ہوں جو پسند آئیں، تاپسی پنو

عمیر علی انجم  پير 6 مئ 2013
تاپسی پنوکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہرسطح پربہترہوناچاہیے تاکہ ہم سکون سے کام کرسکیں. فوٹو: فائل

تاپسی پنوکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہرسطح پربہترہوناچاہیے تاکہ ہم سکون سے کام کرسکیں. فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکارہ تاپسی پنونے کہاہے کہ میں فلموں میں ان کرداروں پرزیادہ توجہ دیتی ہوں جولوگوں کوپہلی نگاہ میں پسندآجائے اورعوام اس کے بارے میں گفتگوکرے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ہندوستان سے ایکسپریس سے ٹیلی فون پرگفتگوکے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ مجھے جب فلم ’چشم بدور‘ میں کام کرنے کے لیے آفر کی گئی توپہلے میں نے اس کی کہانی کودیکھا اورپھرکچھ وقت کی مہلت مانگی یہ سوچنے کے لیے کہ کیا میں اس کردارکودرست طورپراداکربھی سکوں گی جومجھے دیاگیاہے مگرخداکا شکرہے کہ میرے ساتھ فلم کے ڈائریکٹرڈیوڈدھاون اور ہیروعلی ظفرسیمت تمام فنکاروں نے تعاون کیا اورمیرے کام کو پسند کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں ان دنوں بھارتی فلم منی 3 گنگا کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اورامیدکرتی ہوں کہ اس فلم کو بھی عوام فلم ’چشم بدور‘کی طرح پسندکرے گی۔ پاکستان اورہندوستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ تاپسی پنوکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہرسطح پربہترہوناچاہیے تاکہ ہم سکون سے کام کرسکیں مجھے پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں کے کام نے متاثرکیاہے میں سمجھتی ہوں کہ اگردونوں ممالک کے فنکار ملکر کام کریں تومزید بہتر کام پیش کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔