میری ملاقاتیں آئیں؟ کیپٹن صفدر کا جیل پہنچتے ہی سوال

صالح مغل  منگل 10 جولائ 2018
نیب کے قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوتی ہیں، جیل انتظامیہ کا کیپٹن صفدر کو جواب۔ فوٹو: فائل

نیب کے قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوتی ہیں، جیل انتظامیہ کا کیپٹن صفدر کو جواب۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن (ر) صفدر کو پیر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو سب سے پہلے جیل انتظامیہ سے ملاقاتیوں کے حوالے سے دریافت کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے جیل اہلکاروں سے پوچھا کہ میری ملاقاتیں آئی ہیں اور میری ملاقاتیں کب سے شروع ہوںگی۔ جیل انتظامیہ نے انہیں آگاہ کیا کہ نیب کے قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔