قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، شاہد آفریدی 

اسپورٹس ڈیسک  منگل 10 جولائی 2018
مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سابق آل راؤنڈر۔ فوٹو ؛  فائل

مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سابق آل راؤنڈر۔ فوٹو ؛ فائل

ٹورنٹو: سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم درست سمت میں گامزن ہے، اگرچہ ابھی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کچھ دوری پر ہے مگر گرین شرٹس کی کارکردگی کافی اچھی ہے، نوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کے لیے میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوچکا اور اب لیگ کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، انھوں نے ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔