250 ووٹ اور 5درخت لگانا فاروق ستار کے ساتھ سیلفی کی قیمت

خبر ایجنسی  منگل 10 جولائی 2018
سیلفی کی قیمت بتانے پر ووٹرز نے اسے ہنسی خوشی قبول کر لیا۔ فوٹو: فائل

سیلفی کی قیمت بتانے پر ووٹرز نے اسے ہنسی خوشی قبول کر لیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایم کیو ایم پا کستان کے رہنما ڈاکٹر فا روق ستار نے انتخابی مہم کے دو ران سیلفی بنوا نے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

فاروق ستار سے انتخابی مہم کے دوران ووٹرز نے سیلفی بنوانے کی در خواست کی تو فاروق ستار نے قبول کرلی تاہم انھوں نے کہا کہ سیلفی بنوانے کی قیمت 250ووٹ اور 5 درخت لگانا ہے جب کہ اس بات کو ووٹرز نے ہنسی خوشی قبول کر لیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔