- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے متوقع ہے۔ جمعرات سے اتوار کے دوران اسلام آباد کے علاوہ بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران ، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ہفتے سے اتوار کے دوران سندھ ، شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جمعے سے اتوار کے دوران کشمیر ، گوجرانوالہ ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواوں اور گرج چمک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا تاہم کوٹلی میں 16ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی48، ڈی آئی خان، بھکر، دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔