فرانس نے بیلجیئم کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ویب ڈیسک  منگل 10 جولائی 2018
پہلے سیمی فائنل کا واحد گول فرانسیسی کھلاڑی اومٹیٹی نے کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پہلے سیمی فائنل کا واحد گول فرانسیسی کھلاڑی اومٹیٹی نے کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

سینٹ پیٹرز برگ: فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 

سینٹ پیٹرزبرگ میں فرانس اور بیلجیئم کے درمیان ورلڈکپ 2018 کا پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا اور فرانس نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فرانس کی جانب سے واحد گول اومٹیٹی نے میچ کے 51ویں منٹ میں کیا اور فرانس کی یہ برتری آخر تک برقرار رہی۔

فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان ہو گا اور جیتنے والی ٹیم اتوار کو فرانس کے ساتھ فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ ہارنے والی ٹیم ہفتے کے روز بیلجیئم سے تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔