سام سنگ نے بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون فیکٹری کھول دی

خبر ایجنسی  منگل 10 جولائی 2018
جنوبی کوریا کے صدر مون اور بھارتی وزیراعظم مودی نے سام سنگ کے اسمبلنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ فوٹو: فائل

جنوبی کوریا کے صدر مون اور بھارتی وزیراعظم مودی نے سام سنگ کے اسمبلنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون فیکٹری کھول دی۔

جنوبی کوریا کے صدر مون اور بھارتی وزیراعظم مودی نے سام سنگ کے اسمبلنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا، یہ پلانٹ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے نوئیڈا میں پہلے سے قائم سام سنگ فیسلیٹی کی توسیعی شکل ہے جہاں سالانہ 12کروڑ اسمارٹ فون تیار کیے جائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔