قاضی احمد میں 8 سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام، 4 افراد گرفتار

نامہ نگار  منگل 10 جولائی 2018
30سالہ دولہا فرار، گرفتار شدگان میں نکاح خواں زکریا چانڈیو،دولہا کا بھائی،لڑکی کی والدہ اور بھائی شامل۔ فوٹو : فائل

30سالہ دولہا فرار، گرفتار شدگان میں نکاح خواں زکریا چانڈیو،دولہا کا بھائی،لڑکی کی والدہ اور بھائی شامل۔ فوٹو : فائل

قاضی احمد: قاضی احمد کے نواحی گاؤں شکل چانڈیو میں8سالہ بچی کی30سالہ شخص سے شادی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

ایس ایچ او قاضی احمد صدرو لاشاری نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گاؤں شکل چانڈیو میں8سالہ بچی سہٹی کی شادی30سالہ شخص سے کروائی جاری ہیجس پر پولیس نے  چھاپہ مارا اور4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہیں سول جج ناصر بلوچ کے سامنے پیش کردیا گیا جہاں سے انہیں رہا کر دیا گیا۔

عدالت نے والدین کو سختی سے ہدایت کی کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہو جاتی کوئی ادا رسم نہ کی جائے۔ واضح رہے کہ بچی کا نکاح اس کی والدہ اور بھائی کی رضامندی سے کیا جارہا تھا۔ ماں کا کہنا ہے کہ ابھی صرف نکاح ہورہا تھا۔ رخصتی بچی کے بالغ ہونے کے بعد کی جاتی۔

واضح رہے کہ لڑکی کو بازیاب ، دولہا فرار ہوگیا۔ نکاح خواںزکریا چانڈیو سمیت 4 ملزمان علی خان، امینہ خاتون اور رضا محمدگرفتار کر لیا گیا۔ گرفتارشدگان میں دولہا کا بھائی،لڑکی کی والدہ، لڑکی کا بھائی بھی شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔