کلاسیکل گلوکار استاد سلامت علی کی آج 17ویں برسی

خبر ایجنسی  منگل 10 جولائی 2018
دوسرے بیٹے شفقت علی کی صورت میں نامور گلوکار تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو : فائل

دوسرے بیٹے شفقت علی کی صورت میں نامور گلوکار تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: موسیقی کے حوالے سے پاکستان کے معروف گھرانے شام چوراسی کے کلاسیک گلوکار استاد سلامت علی خان کی17ویں برسی آج کو منائی جارہی ہے۔

شام چوراسی گھرانے کے نامور موسیقار اور گلوکار استاد سلامت علی خان12 دسمبر1934 کو شام چوراسی ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انھوں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خاں کے ساتھ ملکر اپنے والد استاد ولایت علی خاں سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔

استاد سلامت علی خاں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ پہلی کلاسیک پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لیے۔ انھوں نے اپنے فرزند استاد شرافت علی خاں پر بے حد محنت کی اور دوسرے بیٹے شفقت علی خاں کی صورت میں نامور گلوکار تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ استاد سلامت علی خاں کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔کلاسیکی موسیقی کی شان کہلانے والے استاد سلامت علی خان10جولائی 2001کو اپنے مداحوں کو غمزہ چھوڑ گئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔