بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ نے حالیہ پٹروليم مصنوعات كی كمی کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک  منگل 10 جولائی 2018
نگراں حکومت ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ کرکےعالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتیں نافذ کرے،گڈز ٹرانسپورٹ۔ فوٹو:فائل

نگراں حکومت ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ کرکےعالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتیں نافذ کرے،گڈز ٹرانسپورٹ۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: آل بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹروليم مصنوعات كی قيمتوں ميں كمی کو مسترد کردیا ہے۔

آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نے نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات خصوصاً ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور ٹرانسپورٹرز نگراں حکومت کے آنے سے پہلے حکومت سے سراپا احتجاج تھے کہ ملک میں عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق قیمتیں نافذ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیکسوں کے علاوہ فی لیٹر40 روپے جو اضافی عوام سے وصول کئے جارہے ہیں اس کو ختم کیا جائے مگر بدقسمتی سے نگراں حکومت نے بجائے عوامی مطالبے کو ماننے کے یکدم ڈیزل کی قیمت میں مزید12 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جو غیر قانونی عمل تھا۔

آل بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اب عوام کے ساتھ دھوکہ اور مذاق کا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے جو 12 روپے فی لیٹر بڑھائے گئے اس میں سے6 روپے فی لیٹر کی کمی کرکے عوام پر احسان کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ کے مطابق ملک میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  نافذ کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔