الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف

ویب ڈیسک  منگل 10 جولائی 2018
الیکشن کے انتظامات الیکشن کمیشن خود اپنے ہاتھ میں لے، سابق وزیراعظم (فوٹو : فائل)

الیکشن کے انتظامات الیکشن کمیشن خود اپنے ہاتھ میں لے، سابق وزیراعظم (فوٹو : فائل)

 لندن: سابق وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا اس پرعمل نہ کیا جائے، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں جو کہا اس پرعمل نہ کیا جائے، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فوج نے وہ چیزیں بھی برداشت کیں جوعام حالات میں نہیں کرتی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ الیکشن کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے لہذا الیکشن کے انتظامات الیکشن کمیشن خود اپنے ہاتھ میں لے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔