چین کا عرب ممالک سے 23 بلین ڈالر قرضوں، انسانی امداد کا وعدہ

خبر ایجنسی  بدھ 11 جولائی 2018
91 ملین ڈالر انسانی امداد کی شکل میں شام، یمن، اردن اور لبنان کو فراہم کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

91 ملین ڈالر انسانی امداد کی شکل میں شام، یمن، اردن اور لبنان کو فراہم کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے عرب ممالک سے 23 بلین ڈالر قرضوں اور انسانی امداد کا وعدہ کر لیا ہے، 91ملین ڈالر انسانی امداد کی شکل میں شام، یمن، اردن اور لبنان کو فراہم جب کہ151 ملین ڈالر کو امدادی منصوبوں کے لئے مخصوص کیا جائے گا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے عرب ممالک سے23 بلین ڈالر سے زائد قرضوں اور انسانی امداد کا وعدہ کیا ہے۔دارالحکومت بیجنگ میں عرب سربراہان کی شرکت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں شی نے عرب ممالک کو23 بلین ڈالر سے زائد قرضے اور انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں سے 91 ملین ڈالر انسانی امداد کی شکل میں شام، یمن، اردن اور لبنان کو فراہم کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔