کینیا ٹی 20 تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنا کر بھی ریکارڈ قائم نہ کرسکا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 11 جولائی 2018
اب تک سب سے بڑا ٹی 20 اسکور3 وکٹ پر 263 رنز آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

اب تک سب سے بڑا ٹی 20 اسکور3 وکٹ پر 263 رنز آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

نیروبی:  انٹرنیشنل اسٹیٹس حاصل نہ ہونے کی وجہ سے کینیا ٹوئنٹی 20 کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بناکر بھی ریکارڈ میں اپنا نام درج نہیں کرا پایا۔

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میچ کے دوران روانڈا کیخلاف کینیا نے 6 وکٹ پر 270 رنز بنائے جس میں 20 چھکے شامل تھے، پانچ کھلاڑیوں نے 50 سے زائد رنز اسکور کیے، اس مقابلے میں کینیا کو 123 رنز کی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

اب تک سب سے بڑا ٹی 20 اسکور3 وکٹ پر 263 رنز آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔ آئی سی سی نے تمام ممبر ممالک کو ٹوئنٹی 20 میں انٹرنیشنل اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا ہے مگر اس کا اطلاق آئندہ برس یکم جنوری سے ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔