ایشین سینئر کراٹے چیمپئن شپ کا آج اردن میں آغاز، 7 پاکستانی بھی شامل

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 11 جولائ 2018
ایونٹ میں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ایونٹ میں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: ایشین سینئر کراٹے چیمپئن شپ بدھ سے اردن میں شروع ہورہی ہے جس میں پاکستان کے 7کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

اردن میں شروع ہونے والی ایشین سینئر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے 7کھلاڑی بھی شریک ہیں، ایونٹ میں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قومی کھلاڑی سعدی عباس (منفی 75 کلوگرام)، نصیر احمد (67 کلوگرام)، ظفر اقبال (60 کلوگرام)، محمد کاشف (منفی55 کلوگرام)، اسرار احمد انفرادی کاتا جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں کلثوم (منفی 68 کلوگرام ) اور قراۃ العین (منفی 68 کلوگرام) کیٹیگریز کے مقابلوں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔