اسٹیل ٹیرف، سوئٹزرلینڈ بھی امریکا کے خلاف ڈبلیو ٹی او چلا گیا

خبر ایجنسی  بدھ 11 جولائی 2018
یورپی یونین، چین، بھارت، میکسیکو، کینیڈ اور روس بھی امریکا کے خلاف ڈبلیوٹی او کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین، چین، بھارت، میکسیکو، کینیڈ اور روس بھی امریکا کے خلاف ڈبلیوٹی او کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

جنیوا: سوئٹزرلینڈ بھی اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف لگانے پر دیگر ممالک کی طرح ڈبلیوٹی او چلاگیا۔

سوئس وزارت اقتصادی امور نے بھی عالمی تجارتی تنظیم کی تنازع میں ثالثی کے طریقہ کار کے تحت اسٹیل پر 25اور ایلومینیم پر 10 فیصد ٹیرف کے خلاف امریکا سے مشاورت کی درخواست دے دی ہے جو قانونی کارروائی کا پہلا قدم ہے۔

قبل ازیں یورپی یونین، چین، بھارت، میکسیکو، کینیڈ اور روس بھی امریکا کے خلاف ڈبلیوٹی او کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے گزشتہ سال امریکا کو 8 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی اسٹیل وایلومینیم مصنوعات برآمد کی تھیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔